اطلاعات ونشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری کی جنگ میں کامیابی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کرنی چاہئے تاہم شر، تشدد اور دہشت پھیلانے والے سرگرمیوں کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت اور عوام کے تحفظ کے لئے غیر متزلزل عزم کا اظہارکیا ہے۔اُدھر ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو ملک میں تشدد کی سیاست کی مذمت کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے لبادے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور غنڈہ گردی کے مترادف ہے۔