جسٹس ناصرہ جاوید اقبال کے گھر پر چھاپہ مارا گیا معافی چاہتا ہوں:خواجہ آصف

May 24, 2022 | 20:17

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہونے والے کریک ڈاون کے دوران جسٹس ناصرہ جاوید اقبال کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اس کے لئے معافی چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مذمت سیلکٹڈ نہیں ہونی چاہئے جب نور عالم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو کس نے مذمت کی؟سیلکٹڈ قسم کے اصولوں  پر تکلیف ہوتی ہے۔ ن لیگ اور پی پی کو کئی بار گھر بھیجا گیا۔بولے نواز شریف کو دس ہزار روپے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج دیا گیا۔خواجہ آصف نے کہا سانحہ ماڈل ٹاون ہوا تو میں بیرون ملک تھا اور مجھ پر بھی مقدمہ بنایا گیا  کسی بھی طرح چادر اور چار دیواری کی پامالی نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان جلادو گرادو جیسی باتیں نہیں کرتے اور نہ ہی خونی مارچ کی باتیں کرتے ہیں۔حکومت نے فورسز کو ہر طرح کے ہتھیار رکھنے سے منع کررکھا ہے۔

مزیدخبریں