لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کا 28مئی یوم تکبیر کے موقع پر لاہور بھر میں یوم اظہار تشکر اور جشن منانے کا اعلان،اس حوالے سے مرکزی پروگرام شام6بجے لبرٹی چوک میں ہوگا جس سے پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز مسلم لیگ ن لاہور کے مرکزی دفتر نصیر آباد میں ہوا، اجلاس کی صدار ت ملک سیف الملوک کھوکھر نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام 28مئی بروز اتوار یوم تکبیر یوم اظہار تشکر کے طور پرمنایا جائے گا، لبرٹی چوک میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا،اس کی تیاری کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں،
یوم تکبیر
مسلم لیگ ن کا یوم تکبیر پر جشن منانے کا اعلان،مریم نواز لبرٹی چوک میں خطاب کریں گی
May 24, 2023