ہنگو (این این آئی) ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 4 اور نجی کمپنی کے2 اہلکار شہید ہوگئے۔ نامعلوم دہشت گردوں نے رات دیر گئے ٹل کے علاقے میانجی میں مول گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کیا۔ اس حوالے سے ٹل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عرفان خان نے بتایا کہ رات کے آخری پہر دہشت گردوں نے میانجی خیل کے مقام پر مول گیس کمپنی کے گیس کنویں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے 2 گھنٹے تک جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کیا۔ ٹل سے بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہداءکی میتوں کو ٹل کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جوان شہید