اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے پوچھ کر کمیشن بنانا ضروری نہیں۔ ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کچھ آڈیوز ان ہی کے عزیز و اقارب کے گرد گھومتی ہیں تو کمیشن ان سے پوچھ کر کمیشن بنانا مفادات کے تصادم کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن مناسب سمجھے تو دیگر چیزوں کی بھی تحقیقات کر سکتا ہے، اگر فون ٹیپنگ ایجنسیوں نے کی ہے تو انہیں بھی ذمے دار ہونا چاہیے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کمیشن نے خود بھی واضح کر دیا ہے کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیشن ہے،کوئی متعلقہ معاملے پر کمیشن کو کچھ بتانا چاہے تو آ کر بتا سکتا ہے۔
وزیر قانون
چیف جسٹس سے پوچھ کر کمشن بنانا ضروری نہیں ، کچھ آڈیوز ان کے عزیزواقارب کے گرد گھومتیں : وزیرقانون
May 24, 2023