واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستانی تیل و گیس کی تنصیبات پر دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔ جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر کوئی پوزیشن نہیں۔ جمہوری اقدار کا نفاذ‘ آزادی اظہار رائے اور قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہونا چاہئے۔
امریکی ترجمان
پاکستان میں صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں: امریکی ترجمان‘تیل‘ گیس تنصیبات پر دہشت گرد حملے افسوسناک
May 24, 2023