لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے گمشدہ بچوں کو اپنوں سے ملانے کیلئے"میرا پیارا ایپ" پر کام شروع کردیاہے اور اس سلسلے میں ٹریفک وارڈنز پر مشتمل 10 رضاکارانہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ٹیمیں اپنے علاقوں سے گمشدہ بچوں کی تفیصلات اکھٹی کر رہی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر یتیم خانے اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کا بھی وزٹ کررہی ہیں۔یتیم خانوں، چائلڈپروٹیکشن دفاتر سے موجود بچوں سے سائنٹفک طریقہ کار سے حاصل معلومات کو پیارا ایپ پر گمشدہ بچوں کی معلومات، تفیصلات سے میچ کیا جائےگااور ان کے ورثاءکو تلاش کیا جائےگا۔سی ٹی او مستنصر فیروز کا کہنا ہےکہ یتیم خانوں اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹس میں موجود بچوں کے والدین کا پتہ چلا کر ان سے ملایا جائےگا۔مختلف ذرائع ابلاغ کی مدد سے والدین اور بچوں کی تلاش کو یقینی بنایا جائےگا۔بچوں کے بتائے گئے علاقے میں نائی، ٹیلرز اور نان بائیوں سمیت رکشہ ڈرائیورز کی خدمات بھی لی جارہی ہیں۔