لاہور(خبرنگار)تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نے مینٹیس آف پبلک آرڈینس 1960 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی زینب عمیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نکتہ اٹھایا گیا کہ نقص امن کے قانون کے سیکشن 16 اور 3 کے تحت شہریوں ک غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جارہا ہے۔16 اور 3 ایم پی او آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ نقص امن کے قانون کو سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کیا جارہا ہے اور کسی شہری کو نظر بند کرنے سے پہلے شوکاز نوٹس دینا چاہیے لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مینٹیس آف پبلک ارڈینس کے سیکشن 16 اور 3 کو کالعدم قرار دیا جائے۔