لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر 21 سٹیشن کوآرڈینیٹرزکو تحصیل ریسکیو و سیفٹی افسران کے عہدے پر ترقی دےدی ہے۔گریڈ 14 کے 21سٹیشن کوآرڈینیٹرز کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 16 میں تحصیل ریسکیوو سیفٹی آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ان افسران کو پنجاب میں تحصیل ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ ان کی پروموشن نہ صرف ان کی ماضی کی کامیابیوں کا اعتراف ہے بلکہ ادارہ نے آفیسر پر نئی ذمہ داریوں ڈالی ہیں جن پہ ان سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے ۔