لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنماو¿ں نے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ( ن) راجہ ظفرالحق،مرکزی کنوینر تحریک حریت جموں کشمیر غلام محمد صفی اور اسلامی سکالر ابوبکر حنیف سے ملاقات کی اور انہیں 28مئی کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والی تکبیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقات کرنے والے وفد میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،سیکرٹری جنرل چوہدری محمد اعظم،محمد یعقوب شیخ،خالد نیک گجر،محمد احسن تارڑ،محمد شوکت سلفی اورعبداللہ خالد شامل تھے۔مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کے پیش نظرملک بھر میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے ۔
مرکزی مسلم لیگ کے رہنماو¿ں کی راجہ ظفرالحق غلام محمد صفی ،ابوبکر حنیف سے ملاقات
May 24, 2023