لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر تنظیم اسلامی کے شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں G20 اجلاس کے انعقاد سے بھارت اور مغربی سامراج کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔ بھارت نے سری نگر میں G-20 اجلاس کا انعقاد کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیر پر ناجائز اور غاضبانہ قبضے کو دوام دینے کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک ایک طرف تو دنیا بھر کو انسانی حقوق کا درس دیتے ہیں لیکن خود مقبوضہ کشمیر میں 75 سال سے جاری بہیمانہ بھارتی ظلم و ستم سے صرفِ نظر کرتے ہیں اور کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کو پاو¿ں تلے روندتے ہوئے G-20 کے اس اجلاس میں شریک ہیں۔