لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے ،جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن ملک دشمن قوتوں کو اپنے اتحاد اوریکجہتی سے شکست دیں گے۔پاک افواج پر الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔ پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے۔ پاکستان سنی تحریک ہمیشہ اپنی پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ پاکستان سنی تحریک دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور اس کام میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ اس دن پاک فوج کے دفاتر پر حملے کیے گئے۔ سکیورٹی ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ادارے ہیں۔9مءسانحہ کی آذادانہ تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ منصوبہ سازوں اور شریک ملزمان کوسزا مل سکے۔ پاک فوج کے دفاتر پر حملے کرنے والوں کوگرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کسی کو پاک فوج اور ملک کو بدنام کرنے کی ہمت نہ پڑے۔
حکومت ،اپوزیشن ملک دشمن قوتوں کو اتحاد ،یکجہتی سے شکست دینگے: طاہر ڈوگر
May 24, 2023