لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اعتکاف کے دوران اعلان کیا تھا کہ منہاج القرآن کی طرف سے آئندہ 5سالوں میں ملک بھر میں 25ہزار مراکز علم قائم کئے جائیں گے۔مراکز علم کا تعارفی سیشن اور معلمین کی ٹریننگ کیلئے کراچی میں خصوصی تقریب منعقد ہو ئی،جس میں سینکڑوں کارکنان،رہنماو¿ں اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی۔ تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نظامت کورسز حافظ علامہ سعید رضا بغدادی نے معلمین کو مراکز علم کے نصاب پر بریفنگ دی اور مراکز علم کے قیام کے حوالے سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویثرن کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ فروغ علم و امن اور عدم برداشت کے خاتمے کیلئے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہو گا۔حافظ سعید رضا بغدادی نے کہا کہ مراکز علم کے آغاز سے وطن عزیز میں تعلیم، شعور، فلاح عام اور اسلامی اقدار کا احیاء ہوگا، ٹریننگ سیشن سے علامہ محمود مسعود،ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی، نائب ناظم اعلیٰ نظام المدارس مفتی مکرم خان قادری نے اظہار خیال کیا۔تقریب میں خواجہ محمد عامر، نعیم انصاری، اسلم الرحمن، فہیم صدیقی، طوبیٰ سلیمان، فوزیہ جنید، نصرت رعنا ڈار، ثناء نوید سمیت تحریک منہاج القران کراچی کے جملہ فورمز کے معلمین و معلمات برائے مراکزِ علم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مراکز علم کا تعارفی سیشن ، معلمین کی ٹریننگ کیلئے تقریب ،نصاب پر بریفنگ
May 24, 2023