لاہور (کلچرل رپورٹر) ممتاز نعت گو و نعت خواں ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی کومنہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم "حسان بن ثابت سینٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر" میں بطور ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔ان کی تعیناتی پر ملک کے علمی ، ادبی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی نے بطور ڈائریکٹر تعیناتی پر کہا کہ مدحت رسول کے فروغ اور تحقیق کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم ریسرچ سنٹر میں کام کرنا میرے لیے عظیم سعادت اور خوش نصیبی ہے۔نعت کے موضوع پر جامعاتی سطح پر سینٹر کا قیام نعت سے وابستہ سنجیدہ حلقوں کی دیرینہ خواہش تھی منہاج یونیورسٹی نے اس دیرینہ خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے نعت کو علمی سطح پر پڑھانے اور اس پر جامع تحقیق کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔