القادر ٹرسٹ بڑا سکینڈل ، عمران کی گرفتاری خارج ازامکان نہیں ،عطا تارڑ

May 24, 2023


اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، اس کیس میں عمران خان کی گرفتاری خارج ازامکان نہیں ہے، پی ٹی آئی سربراہ سلامتی اداروں پر حملے کرنے کے بعد مغربی حکومتوں سے مدد مانگ رہے ہیں، عمران نیازی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سرکاری و عسکری تنصیبات پر حملہ آور ہوئے، ملک و قوم کے اربوں روپے لوٹ کر اب پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، عمران خان نے ماضی میں بھی نیب نوٹسز کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا، ابھی بھی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران نیازی القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہوئے، آج کی پیشی سے جو تاثر ملتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ تفتیش میں تعاون نہیں کیا جا رہا جو بھی کیس سے متعلق ریکارڈ مانگا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ میرے پاس نہیں ہے، آپ کیبنٹ ڈویژن یا این سی اے سے رجوع کریں، میرے پاس یہ ریکارڈ میسر نہیں ۔
عطا تارڑ

مزیدخبریں