کراچی (آئی این پی ) کراچی بن قاسم ٹاون کے علاقے پیپری سندھی گوٹھ میں بے روز گاری سے تنگ چار بچوں کے باپ سے خود کشی کرلی۔ بن قاسم ٹاون تھانے کے علاقے پیپری سندھی گوٹھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ امتیاز کے نام سے کی گئی۔ متوفی چار بچوں کا باپ تھا اور متوفی نے بے روزگاری سے تنگ آکرگلے میں رسی کا پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔
خودکشی
کراچی، غربت سے تنگ چار بچوں کے باپ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا
May 24, 2023