کرونا: 2 نئے کیس، شرح0.21 فیصد،7 مریضوں کی حالت تشویشناک 


اسلام آباد(خبر نگار)ملک بھر میں  24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے2کیس رپورٹ ہوئے اور 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 946ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.21فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 176ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیااور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 0.57فیصد رہی۔
کرونا 

ای پیپر دی نیشن