لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا کچہ کے علاقوں میں ڈاکوو¿ں، دہشت گردوں اور منظم گروہوں کے خلاف آپریشن 45 ویں روز بھی جاری رہا۔ پولیس ٹیموں نے کچی مورو میں ڈاکوو¿ں، دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے علاقہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ایڈوانس انفارمیشن کی بنیاد پر پولیس کے ٹارگیٹڈ آپریشن اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نوگو ایریا سمجھے جانے والے دشوار گزار علاقوں میں پولیس جوان نہایت ہمت و بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کچی مورو میں ڈاکوو¿ں کی کمین گاہوں پر راجن پور پولیس کی جانب سے 3 نئی پولیس پکٹس پتن سرکاری، پکٹ عثمان، پکٹ ٹھٹہ پر قائم کی گئی ہیں۔ پولیس فورس کی اضافی نفری، مضبوط مورچے اور آبزرویشن ٹاور بھی قائم کر لئے گئے ہیں۔ کچے کا 75 فیصد حصہ دہشت گردوں، ڈاکوو¿ں سے کلئیر کرا لیا گیا ہے۔ راجن پور پولیس کے آپریشن میں اب تک7 ڈاکو ہلاک، 13 سرنڈر، 31 گرفتار، 9 مغوی بازیاب ہوئے ہیں۔ مجرمان سے بھاری اسلحہ برآمدکیا گیا ہے۔ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے بتایا کہ کچہ مورو سمیت کچہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور آبی گزرگاہوں کی نگرانی کی جاری ہے۔
کچہ آپریشن
کچے کا 75 فیصد حصہ ڈاکوو¿ں ، دہشتگردوں سے کلیئر، کچی مورو میں3 چوکیاں قائم
May 24, 2023