کامران عادل ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات‘ سہیل اختر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کی ہدایت


لاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے کامران عادل کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا ہے۔ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل کے پاس پہلے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کا اضافی چارج تھا جبکہ چھٹیوں پر گئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سہیل اختر سکھیرا کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی کامران عادل لاہور میں 9 مئی کو پی ٹی آئی کے مظاہرین کے جلاو¿ گھیراو¿ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے درج مقدمات کے لئے بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشنز ٹیموں سربراہ بھی ہیں۔
کامران عادل

ای پیپر دی نیشن