پشاور (نمائندہ نوائے وقت) پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزرا کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جب کہ سابق ایم این اے شوکت علی کے گھر، پلازا اور حجروں پر چھاپے مارے گئے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابق رکن اسمبلی ملک واجد خان اسلام آباد میں روپوش ہو گئے جب کہ آصف خان کے گھر اور پیٹرول پمپ پر بھی چھاپے مارے گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ سابق گورنر شاہ فرمان کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق سپیکر کے پی مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔ پولیس کے مطابق سوات میں مراد سعید کے خلاف مقدمہ درج ہے اور وہ 9 مئی سے غائب ہیں۔
پولیس چھاپے