اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں غذائی تحفظ کی صورتحال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی قدرتی آفات کی وجہ سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک فراہم کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، عابد قیوم سلیری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی حفاظت پاکستان کے لیے ایک بڑی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے بعض فصلوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر کیا ہے لیکن خوراک میں تنوع اب بھی ایک چیلنج ہے۔ ملک کے انسانی وسائل کو کم استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نظام پر زیادہ بوجھ پڑا ہے۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق پاکستان اب زرعی مصنوعات کا درآمد کنندہ ہے، رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران فوڈ گروپس کا درآمدی بل 7,333 ملین ڈالر پر کھڑا ہے۔
غذائی تحفظ
پاکستان میں غذائی تحفظ کی صورتحال قدرتی آفات کی وجہ سے بدتر ہو رہی ہے
May 24, 2023