نیویارک (اے پی پی)سوڈان میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی وولکر پرتھیس نے خبردار کیا کہ اگر متحارب فریقوں نے پیر سے شروع ہونے والی جنگ بندی کا احترام اور اس میں توسیع نہ کی تو لڑائی نسلی بنیادوں پر مبنی مسلح تنازعے میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ جنگ زدہ ملک میں تنازع نسل پرستی کا رخ اختیار کرسکتا اور اس کے طول پکڑنے کا اندیشہ ہے جس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کچھ حصوں میں دونوں افواج یا 2مسلح ڈھانچوں کے درمیان لڑائی فرقہ وارانہ تنا میں بدل گئی ہے یا اس نے نسلی برادریوں کے درمیان تصادم کو جنم دیا ہے،انھوں نے کہا کہ پائیدار جنگ بندی کے بعد اقوام متحدہ کی دوسری ترجیح تنازعے کو بڑھنے یا نسل کشی سے روکناہے۔ انہوں نے سوڈان کے متحارب فریقوں پرزوردیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں جس پرانھوں نے دو روز قبل دستخط کیے تھے،انھیں لڑائی بند کرنی ، انسانی امداد تک رسائی کی اجازت دینی اور بھلائی کے لیے کام کرنے والے کارکنوں اور اثاثوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔
سوڈان تنازع
سوڈان میں جاری تنازعہ نسل پرستی کا رخ اختیار کر سکتا ہے: اقوام متحدہ
May 24, 2023