سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر کی ایک عدالت نے پانچ کشمیری نوجوانوں کو اشتہاری قرار دے کر ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ارجمند گلزار، بلال احمد بٹ، سمیر احمد شیخ، عابد رمضان شیخ اور باسط امین بٹ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون کے تحت جعلی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کولگام میں این آئی اے عدالت نے ارجمند گلزار، بلال احمد بٹ، سمیر احمد شیخ، عابد رمضان شیخ اور باسط امین بٹ کو اشتہاری قرار دیا اور ان کے غیر ضمانتی وانٹ بھی جاری کر دیے ہیںپولیس بیان کے مطابق ایس آئی یو کی ٹیموں نے مقامی پولیس اور مجسٹریٹوں کے ہمراہ کولگام، شوپیاں اور پلوامہ میں ان نوجوانوں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے۔
اشتہاری قرار