کامسیٹس یونیورسٹی :”کوالٹی ایجوکیشن اور اس کے لوازمات “کے موضوع پر فورم 

May 24, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور کیمپس کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام ”کوالٹی ایجوکیشن اور اس کے لوازمات“ کے موضوع پر فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز صحافی، چیف نیوز ایڈیٹر ڈیلی نوائے وقت اور ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین دلاور چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سینئر تجزیہ نگار ، ماہر سیاسیات ڈاکٹر عاصم اللہ بخش اور ماہر تعلیم ، سابق پرنسل گورنمنٹ کالج ٹاو¿ن شپ لاہور ڈاکٹر اعجاز بٹ نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر سہیل ریاض راجہ، HOD شعبہ ابلاغیات ، کامسیٹس لاہور ، ڈاکٹر طارق، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، ماس کمیونیکیشن، سپیریئر یونیورسٹی سر عاصم منظور شامل تھے جبکہ فورم کی سربراہی اور نگرانی اعجاز بٹ نے کی۔ مزید برآں، طلباءکی ایک کثیر تعداد نے اس فورم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ فورم کا مقصد طلباءکو معیاری تعلیم اور اس کی ضروریات سے متعارف کروانا تھا ۔ فورم سے بات کرتے ہوئے اعجاز بٹ نے ترقی یافتہ اقوام کے تعلیمی ماڈلز پرروشنی ڈالی۔ عاصم اللہ بخش نے طلباءو طالبات کی ذمہ داری اور کمرہ جماعت کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ مہمان خصوصی دلاور چوہدری نے معیاری تعلیم کے متعلق ضروری ہدایات دیں اور اساتذہ اکرام کی ذمہ داریوں کو نمایاں کیا اور اس کے ساتھ ساتھ طلباءو طالبات کو تعلیم میں ریسرچ اور پریکٹیکل پہلوو¿ں کو مدنظر رکھنے کی تلقین کی۔ آخر میں طلباءو طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔ فورم کے اختتام پر ڈاکٹر سہیل ریاض راجہ نے تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے اختتامی کلمات کے ساتھ فورم اپنے اختتام کو پہنچا اور ڈیپارٹمنٹ کی روایت کے مطابق مہمان خصوصی کو سب نے کھڑے ہو کر تعظیم پیش کی۔

مزیدخبریں