لاہور( خصوصی نامہ نگار ) چاروں مسالک علماءکونسل (تحفظ ختم نبوت)میں شامل اہلسنت دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث اوراہل تشیع علماءِ کرام نے سیاست کی آڑمیں دہشتگردی آرمی وقومی تنصیبات پرحملوں کیخلاف اورپاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے دارالعلوم حنفیہ جامع مسجد لبرٹی کے باہرپاک فوج کے حق میں ایک بھرپورمظاہرہ کیااورزبردست نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے ایک بڑابینر بھی اٹھارکھاتھاجس پر۔ملک وقوم کی شان افواج پاکستان،پاک فوج زندہ باددرج تھا۔اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی بانی سربراہ علامہ محمدممتاز اعوان، پروفیسر نعمان مختارلکھوی،علامہ عاشق حسین رضوی، مولانا محمدحنیف حقانی،علامہ وقارالحسنین نقوی،قاری خالدمحمود، مولانامعاویہ حسن،قبلہ سلیم عباس جعفری اورپیرداو¿د نقشبندی نے کہاکہ المیہ9مئی ملکی تاریخ کاایک بدترین سیاہ دن ہے اورکہاہے کہ آرمی وقومی تنصیبات پرحملے سراسرپاکستان پرحملے ہیں جوکام ہماراازلی دشمن بھارت 75سالوں میں نہ کرسکاوہ پی ٹی آئی نے کردکھایاجوملک دشمنی کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہاکہ سیاسی دہشتگردی وملک دشمن کاروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورمجرموں کوکیفرکرادارتک پہنچانے کامطالبہ کیاچاروں مسالک علماء نے کہاکہ 23کروڑ غیور پاکستانی عوام کے دل نہ صرف اپنی بہادر وغیورپاک فوج کیساتھ دھڑکتے ہیں بلکہ وہ ملک دشمنوں اورانکے ایجنٹوں کودندان شکن جواب دینے کیلئے ہر وقت اپنی بہادر وغیورمسلح افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔