اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے آصف علی خان درانی کو پاکستان کا نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آصف علی خان درانی کا تقرر وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے آصف علی خان درانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔