گروتھ ریٹ کے تعین کیلئے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا ملتوی شدہ اجلاس آج طلب

 اسلام آباد (عترت جعفری)ملک کا رواں مالی سال میں گروتھ ریٹ منفی رہا یا یہ معاملہ مثبت ہوگا اس کے تعین کیلئے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا ملتوی شدہ اجلاس آج بلا لیا گیا ہے ،دریں اثنا پی ایس ڈی بی کو900ارب روپے تک بڑھانے کی تجویز ہے اگرچہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ رواں مالی سال میں ملک نے جی ڈی پی کی شرح کو ایک بڑے فرق کے ساتھ کھویا ہے، بعض حلقے گروتھ ریٹ کے منفی ہونے کی بات بھی کر رہے ہیں ، تاہم اس کا حقیقی تعین آج کے اجلاس میں کیا جائے گا،  اینیول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو بلایا گیا ہے، جس میں 900 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی، حقیقت میں ائندہ مالی سال  کا منصوبہ   600 ارب روپے کا ہوگا، 200 ارب روپے فارن  فنڈ کی بنیاد  پر رکھے جائیں گے ،، او ر100 ارب  روپے  کے سرکاری اور نجی شراکت کے منصوبوں کو رکھنے کی تجویز ہے ،، ملک کی اقتصادی ،اعشاریوں ، اور آئندہ مالی سال کے اہداف کی منظوری کے   لیے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 سے 6 جون کے درمیان رکھنے کی تجویز ہے، 7 یا 8  جون کو اقتصادی سروے جاری کر دیا جائے  گا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...