لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر کے علماء و مشائخ اور پاکستان علماء کونسل یوم تکریم شہداء آج منائیں گے۔ آج صبح نماز فجر کے بعد شہداء کیلئے مدارس عربیہ اور مساجد میں قرآن خوانی اور دعا کی جائے گی اور شہداء وطن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے پاک فوج ، غازیوں ا ور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، چیئرمین پاکستان علماء کونسل و انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، پیر نقیب الرحمن، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن، مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد خان لغاری، علامہ عارف واحدی اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 25 مئی کو ملک بھر میں یوم تکریم شہداء وطن منایا جائے گا، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں اور فوجی املاک پر حملہ کرنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اور کسی گناہگار کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
ملک بھر کے علماء و مشائخ‘ پاکستان علماء کونسل آج یوم تکریم شہداء منائیں گے
May 24, 2023