پارٹی چھوڑنے میں میراتھن لگی، بزدل عدت بھی پوری نہیں کررہے: شیخ رشید

اسلام آباد( نیٹ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے تحریک انصاف  چھوڑنے میں میراتھن لگی ہے اور بزدل عدت بھی پوری نہیں کررہے۔ اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلو کے گھر جارہے ہیں، یہ جس پارٹی میں جائیں گے وہ پارٹی بھی ڈوب جائے گی۔انہوں نے کہا  ہردور میں ضرورت مندوں اور مفادپرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے۔ قومی اسمبلی میں بِکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے، 9 مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں کو رہا کریں۔

ای پیپر دی نیشن