لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ اتھلیٹکس فیڈریشن کی جاری جیولین تھرور کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے ارشد ندیم ٹاپ فائیو میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ ارشد ندیم کے پوائنٹس کی تعداد 1306ہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا پہلے نمبرپر آگئے، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ جمہوریہ چیک کے اولمپک سلور میڈلسٹ جیکوب وادلے تیسرے اور جرمنی کے جیولیان ویبر چوتھے نمبر پر ہیں ۔