لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایف ایف نے فیفا کی منظوری سے فزیکل سکروٹنی کو ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نارملائزیشن کمیٹی کے رکن سعود ہاشمی کے مطابق اپنے نوعیت کے پہلے اقدام کی مدد سے حقیقی طور پر فعال کلبز کو پی ایف ایف الیکشن میں ووٹنگ کا حق حاصل ہوسکے گا،ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے رائونڈ میں فزیکل سکروٹنی کا عمل جاری رکھنے سے فیفا کی جانب سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کے مطابق صاف اور شفاف انتخابی عمل جلد سے جلد مکمل کرنے میں بھی مدد ملے گی،4سے زائد کلبز رکھنے والے 140ڈسٹرکٹس میں سے ہفتہ وار 6تا 8میں چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا،پہلے رائونڈ کے میچز کا دورانیہ کم ہوگا، ایک ہاف 25 منٹ پر مشتمل ہوگا، نتیجہ خیز بنانے کیلئے پنالٹی شوٹس بھی لگائے جائیں گے۔