ایشیا کپ، بھارتی کرکٹ بورڈ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، ہائبرڈ ماڈل پر مشروط آمادہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ایشیاکپ کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرے گا، جس میں شرط رکھی گئی ہے کہ پاکستان کی ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاکپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا تاہم میزبان ملک سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوسکتے ہیں۔حال ہی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دیگر بورڈز نے موقف اپنایا تھا کہ یوایای میں زیادہ گرمی ہوگی، جس کے باعث کھلاڑیوں کو انجریز ہوسکتی ہیں، اس لیے میچز سری لنکا میں کروائے جائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بی سی سی آئی باضابطہ اعلان 27مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا اور ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کریگی۔واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023ء رواں برس بھارت میں کھیلا جانا ہے تاہم بی سی سی آئی نے اب تک شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے کیونکہ پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر گرین شرٹس نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...