ریڈیو پاکستان کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

ریڈیو  پاکستان شدید مالی خسارے سے دوچار ہے  جس کے سبب اس کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔دستاویز کے مطابق ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو اپریل کی تنخواہ نہیں ملی، یہی نہیں ملازمین کی مئی اورجون کی تنخوا ہیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے پاس ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کے لیے پیسے نہیں،  فنڈز کی کمی کی وجہ سے اپریل سے جون تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکتے۔

ای پیپر دی نیشن