پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی لیڈرشپ نے ورکرزکو تنہا چھوڑ دیا، ایک نکما نالائق لمبا زہریلا سانپ جو اپنے وزیراعظم بننے کیلئے خاص کے ساتھ مل کر خان اور اس پارٹی کو ڈستا رہااور اس کے ساتھ ایک کیڑا دونوں اس پارٹی سے بہت جلد 9 مئی کا گھنائوناکام کرواکے ملبہ خان پر ڈال کر 24 سے 48 گھنٹوں میں نکل جائیں گے قوم دیکھ لے میں اس کی نشاندہی کر رہا تھا۔ان خیالات کااظہار محمد فیصل واوڈا نے بدھ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا جبکہ اپنے ایک اورٹویٹ میں فیصل واوڈاکا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعہ کرانے کے بعد پی ٹی آئی لیڈرشپ نے معصوم عوام اور ورکرکو یہ کہ کر تنہا چھوڑ دیاکہ ہماراکوئی تعلق نہیں،لیکن میں اپنا مثبت کردارادا کرتے ہوئے درخواست کرتا ہوں کہ میری ماں بہنیں خصوصا پی ٹی آئی کی ورکرز کو فی الفور رہا کیاجائے ،مجھے یقین ہے میری درخواست فوری سنی جائیگی۔