سابق ایم پی اے نادیہ شاہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنےوالی سابق ایم پی اے نادیہ شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں،9مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔9مئی کادن پاکستانی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھا۔سیاسی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں،پی ٹی آئی تبدیلی کے نام پر بنی،مگر اس کاپارٹی میں دور دور تک کوئی نشان نہیں۔تحریک انصاف میں ملک اور عوام کے مفاد کی بات کرنےوالا کوئی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن