معروف پاکستانی فلم بن روئے میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ارمینا خان نے بلآخر اپنی بیٹی کا چہرہ دکھا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کے 6 ماہ بعد اداکارہ نے اپنی ننھی پری کا چہرہ ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو کے ذریعے دکھا دیا۔انہوں نے میگزین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا تعارف پیش کیا اور بتایا کہ مذکورہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ چند دنوں کی تھی۔یاد رہے کہ انہوں نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان گزشتہ برس 25 دسمبر کو کیا تھا۔