لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعبہ میڈیکل اینڈ سپورٹس میڈیسن کو ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شعبہ میڈیکل اینڈ سپورٹس میڈیسن کے سربراہ کی تلاش کیلئے اشتہار دیا جائیگا، اسسٹنٹ پروفیسر کو شعبے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور سربراہ کے انتخاب کیلئے میڈیکل کے سربراہان کی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ پاکستان کی ٹیموں کیلئے تجربہ کار میڈیکل پینل تشکیل دیا جائیگا۔