کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پڑھوں پنجاب بڑھوں پنجاب کا وژن رکنے لگا۔ سخت گرمی میں کاہنہ تھہ پنجوں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل نے طلبہ کو پڑھانے کی بجائے صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں پر لگا دیا جس پر سکول کی طالبہ اور والدین نے سخت پریشانی کا اظہار کیا۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ صفائی کیلئے 2 خاکروب ہیں جو میڈم کے بچوں کو سنبھالتے ہیں اور ہمیں صفائی پر لگادیا جاتا ہے۔ صفائی کرنے سے کپڑے گندے ہوجاتے ہیں اور شکایت کرنے کی صورت میں سکول پرنسپل ارم ارشد سکول سے نکالنے اور سر ٹیفکیٹ نہ دینے کی دھمکیاں لگاتی ہے۔ والدین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے بھجتے ہے مگر سکول میں ان سے سخت گرمی میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر کام کروائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا سختی سے نوٹس لیے۔