لاہور (کامرس رپورٹر) انگیریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن انڈسٹری کی صف اول کمپنی سزجی گروپ نے حال ہی میں اپنا سلور جوبلی کا جشن منایا۔ احمد کپاڈیا نے یہ گروپ 1999ء میں قائم کیاتھا جس نے اپنے سفر کا آغاز ایسے کلچر کو فروغ دینے کے واضح مشن کے ساتھ کیا جہاں ٹیم ورک، تجربات اور معلومات کے اشتراک کو غیر معمولی اہمیت دی جاتی ہے۔ گروپ کی 25 ویں سالگرہ اس کی کامیابیوں، باہمی تعاون کے ماحول اور مسلسل ترقی کے جشن کے طور پر منائی گئی۔ تقریب سے چیئرمین احمد کپاڈیا نے کہا گزشتہ برسوں میں سزجی گروپ کی کامیابی تعاون، جدت اور لامحدود و صلاحیت کی طاقت پر ہمارے غیر متزلزل یقین کا ثبوت ہے۔ دنیا بھر میں انگیریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشنز کے شعبے کے چیلنجز اور مواقع کو سمجھتے ہوئے سزجی گروپ پاکستان میں اس شعبے میں پیش پیش رہا ہے۔سز جی گروپ کو اس وقت عروج حاصل ہوا جب اس نے اپنا پہلا بین الاقوامی ایوارڈ ایبی ایوارڈز حاصل کیا اور اسے iCOM کی طرف سے ایشیا پیسیفک خطے کیلئے 2 سلور ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ گروپ مجموعی طور پر 200 سے زیادہ ایوارڈز جیت چکا ہے۔