ڈیجیٹل لون ایپس کو تیز، آسان بنانے کیلئے طریق کار کی وضاحت کیلئے سرکلر جاری 

لاہور(کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کی جانب سے قرض فراہم کرنیوالی ڈیجیٹل لون ایپس کے اندراج کو تیز اور آسان بنانے کیلئے طریق کار کی وضاحت سے متعلق سرکلر جاری کیا ہے۔ سرکلر 14 کے ذریعے جاری کردہ سیلف اسسمنٹ ڈیکلریشن فارم میں وہ تمام متعلقہ معلومات درج کی گئی ہیں جو ڈیجیٹل ایپس کے ذریعے قرض دینے والے این بی ایف سیز کو فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن