ہائیکورٹ‘ پی پی 172 سے مصباح واجد کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن دیگر سے جواب طلب 

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پی پی 172 سے مصباح واجد کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف رانا مشہود کی درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگر سے تحریری جواب طلب کرلیا، موقف اپنایاگیا کہ کل 81000 ووٹ ڈالے گئے،مصباح واجد 31 ہزار ووٹ  لیکر کامیابی ہوئیں، 2730 ووٹوں کے فرق سے رانا مشہود ناکام قرار پائے، فرق پانچ فیصد ہے، دوبارہ گنتی ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن