لاہور (کلچرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن 82 مزنگ روڈ پر چھابڑی فروش و دیگر دکانداروںنے قبضہ جما لیا۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل جنم لے رہے ہیں اور پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا۔ اس سلسلے میں چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے ان کی پشت پناہی کرنیوالے اہلکاروں کا محاسبہ کرے۔