فیروزوالہ( نامہ نگار) خانپور نہر کے قریب ڈاکوؤں کے 3 رکنی گروہ اور پولیس کے درمیان فائرنگ‘ ایک ڈاکو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار جبکہ تیسرا فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکو عبدالغفار اوڈھ قتل ڈکیتی کے علاوہ سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ تینوں ملزمان موٹر سائیکل پرسوار ہو کر ڈکیتی کیلئے خان پور نہر کے قریب جا رہے تھے کہ پولیس پارٹی کو دیکھ فائرنگ کی اور بعد میں ایک کارخانے میں گھس گئے‘ کارخانے کی چھت پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ کی ‘پولیس نے جوابی فائرنگ کی ‘ایک ڈاکو عبدالغفار نے گرفتاری سے بچنے کیلئے چھت سے چھلانگ لگا دی جو گر کر شدید زخمی ہو گیا ‘ زخمی ڈاکو اورساتھی ندیم اسلم کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈاکوئوں کے قبضہ سے رائفل گولیاں اور موٹرسائیکل واردات میں استعمال ہونے برآمد کر لی۔ پکڑی جانے والی موٹر سائیکل بھی ڈکیتی کے دوران چھینی گئی نکلی۔ ڈاکو عبدالغفار نے چند روز قبل بائی پاس کے قریب ایک شہری کو قتل کیا تھا۔