سینوں پر گولیاں کھانیوالے بہادر غازی افسر‘اہلکار پولیس کے ہیروز ہیں : آئی جی  

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ فرض کی راہ میں سینوں پر گولیاں کھانے والے اوربازو، ٹانگ اور دیگر اعضا کی قربانی دینے والے بہادر غازی افسران وا ہلکار محکمہ پولیس کے ہیروز ہیں۔ ان بہادر افسران و جوانوں کی بے مثال خدمات، بلند عزم و ہمت اور حوصلے کا نعم البدل کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔محکمہ پولیس اپنے ان بہادر بیٹوں کے بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ غازی افسران و اہلکاروں کے نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر کندہ کئے جا رہے ہیں، غازی پیکج کی سہولیات دی جارہی ہیں۔ان افسران و اہلکاروں کی عزت و تکریم اور حوصلہ افزائی کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں غازیوں افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا۔پولیس فورس کے بہادر غازیوں کی بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے راولپنڈی ریجن کے 21 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔انہوںنے کہا کہ کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک کے ان افسران و جوانوں نے ہائی پروفائل آپریشنز کامیابی سے سر انجام دے کر فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...