لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ احمد نگر گوجرانوالہ کی حدود میں ملزمان کے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے انسانیت سوز سلوک، تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ شہریوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسگی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن ہے،سفاک ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور متاثرہ شخص کی انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سی پی او گوجرانوالہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی سول لائن کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوا ئی جائیگی۔
شہری کو برہنہ کرکے تشدد‘آئی جی کا نوٹس سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب
May 24, 2024