جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری:سی سی پی او 

 لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے رواں سال نقص امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصرکیخلاف مختلف کارروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ کے 4507 مقدمات، اسلحہ کی نمائش کے 149مقدمات اور ہوائی فائرنگ کے 218مقدمات کا اندراج کیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 74 کلاشنکوف،334رائفلیں،171 بندوقیں،4ہزار سے زائد پسٹل اور 25012گولیاں برآمد ہوئیں۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ لاہور پولیس ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ای پیپر دی نیشن