کابل( نوائے وقت رپورٹ )افغان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب ‘‘مجاہد’’ سے قطر کے نائب وزیر خارجہ محمد بن عبدالعزیز ‘‘الخلیفی’’ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے سیلاب زدگان کی امداد پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ اور قطر جیسے دوست ملک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔اس کے علاوہ قطر کے نائب وزیر خارجہ نے افغانستان کے عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مزید تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔