لاہور(خبرنگار)ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں شہر لاہور کو ویسٹ فری اور ڈسٹ فری بنانے کیلئے متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر جاری 15 روزہ زیرو ویسٹ مہم کے دوران واہگہ ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کے مضافاتی علاقوں میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں موجود 4 ہزار 476 کوڑے کی ڈھیریاں اور250 سے زائد اوپن پلاٹس کلیئر کر دیئے گئے ہیں۔ اب تک شہر کی 345 کلومیٹر لمبی سڑکوں کی سکریپنگ مکمل کر لی گئی۔گزشتہ 7 روز کے دوران 30 ہزار ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 5000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔مزید برآں ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، LDA ایونیو، بھوبتیاں چوک اور اڈا پلاٹ پر خصوصی سکریپنگ ایکٹیویٹی جاری ہے۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔