لاہور (لیڈی رپورٹر) کونسل آن رائٹس آف پرسنز وِد ڈس ابیلیٹیز کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، سہیل شوکت بٹ نے کی۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب، اقبال حسین خان اور سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ، سمیرا صمد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ منیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں افراد باہم معذوری کی فلاح اور بہبود سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کونسل نے پچھلے اجلاس کے منٹس کی توثیق کی اور نئے اقدامات، پالیسیوں، مالی اور انتظامی معاملات کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے افراد باہم معذوری کے حقوق کی حفاظت کیلئے سرکاری اداروں، این جی اوز، اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے آئینِ پاکستان اور پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز وِد ڈس ابیلیٹیز ایکٹ 2022 کی روشنی میں افراد باہم معذوری کی معاشرے میں موثر شمولیت اور فعال کردار کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کونسل آن رائٹس آف پرسنز وِد ڈس ابیلیٹیز کا اجلاس ،بہبود و دیگر امور پرگفتگو
May 24, 2024