ذیشان رفیق کا دورہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ،تاریخی ورثے کی حفاظت ضروری 

May 24, 2024

لاہور(خبرنگار)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو سی ایل اے کامران لاشاری نے صوبائی وزیر کو اتھارٹی کے معاملات پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے کہا کہ قدیم لاہور کے تاریخی ورثے کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس قیمتی ثقافتی ورثے کو بیرونی دنیا سے متعارف کرانے کیلئے مشہور وی بلاگرز کو اندرون شہر کے تاریخی مقامات پر جانے کی دعوت دی جائے۔ اس وقت والڈ سٹی اتھارٹی کے تحت لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے 4 پیکیج پر کام جاری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے والڈ سٹی اتھارٹی کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی کے اندر اور دروازوں کے پاس تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ آثار قدیمہ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ وزیر بلدیات نے کہا اتھارٹی اندرون شہر صفائی کا کام اچھے انداز میں کر رہی ہے۔ اندرون شہر میں غیر ضروری کھمبے اور تار ہٹائے جا رہے ہیں۔ وزیر بلدیات نے ڈی جی والڈ سٹی کو ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں